اسلام آباد 15 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کا گلیشیر سیلاب کنٹرول منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے تین کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اس کی منصوبہ کے لئے
عالمی ادارے سے مدد کی مانگ کو ہندستان کے
اعتراض کے بعد مسترد کر دیا ہے۔
ہندوستانی وزارت خزانہ میں خصوصی سیکرٹری دنیش شرما نے جنوبی کوریا کے
سونگڈو میں اقوام متحدہ کمیٹی کی 12سے 14 اکتوبر تک ہوئی میٹنگ میں پاکستان
کے اس منصوبہ کی تکنیکی خامیوں کی طرف توجہ دلائی۔